Error message

Deprecated function: The each() function is deprecated. This message will be suppressed on further calls in menu_set_active_trail() (line 2405 of /media/silverp3/vhosts/cookerish/public_html/includes/menu.inc).

شامی کباب

شامی کباب

شامی کباب ایک بجٹ دوست ڈش ہے جو کھانے میں سائیڈ ڈش کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ چاےَ کے ساتھ،پکنک،سینڈوچ کی فلنگ اور بچوں کے لنچ بکس میں استعمال کی جاتی ہے۔ آپ اسے بنا کر فریز کر سکتےہیں۔ یہ شامی کباب پودینے کی چٹنی اور کیچپ کے ساتھ مزے کے لگتے ہیں۔

ترکیب کے اجزاء

½ کلو گرام
5 کپ
1 انچ کا ٹکڑا
1چمچہ
2 چاےَ کے چمچے
یا حسب ضرورت
½ چاےَ کا چمچہ
1 انچ کا ٹکڑا
1چمچہ
4 یا5
باریک کٹی ہوئی
2 چمچے
باریک کٹی ہوئی
½ کپ
تلنے کے لیے

ہدایات

1
چنے کی دال کو آدھے گھنٹے کی لیے بھگو دیں
2
ایک بڑی دیگچی میں گوشت،پانی،پیاز،ثابت لال مرچ،دارچینی،کالی الائچی،سبز الائچی،لال مرچ،نمک،ہلدی،کالی مرچ،لہسن،ادرک،سوکھا دھنیا اور زیرہ ڈال کر پکائیں
3
ہلکی آنچ پر پکائیں
4
جب گوشت گل جاےَ تب اس میں بھیگی ہوئی دال ڈال دیں، پانی خشک ہونے تک پکائیں
5
مصالحے کو ٹھنڈاکرنے کے بعد مشین میں پیس لیں۔ اب اس میں سبز مرچیں اور ادرک ڈال کراچھی طرح مکس کرلیں۔ کباب تیار کر لیں اوربعد میں استعمال کے لیے فریز کر لیں
6
ٹپ:شامی کباب کو فریز کرنے کے لیے اس کے اندر دھنیا اور پودینہ نہ ڈالیں،اس سے کباب کا ذائقہ تبدیل ہو جاےَ گا
7
باقی مصالحے میں دھنیا اور پودینہ ڈالیں اور مکس کر لیں، اس کے کباب بنا لیں۔
8
پھینٹے ہوےَ انڈے میں ڈپ کر کے تیل میں تل لیں۔