رینبو پیزا

رینبو پیزا

شوخ رنگوں والا رینبو پزا بچوں کا پسندیدہ ہے۔رینبو کے سارے رنگ ایک پزا میں،لال،پیلا،ہرا،اورنج۔۔۔۔۔۔۔اس پزا کو رنگین اور مزے دار بناتے ہیں۔سموکڈ ترکی بریسٹ سلائز اور سبزیاں اس کا ذائقہ بدل دیتی ہیں۔اس کو گھر پر ضرور بنائیں۔۔

ترکیب کے اجزاء

ہدایات

1
پانی میں چینی اور ایسٹ ملا کر علیحدہ رکھ لیں
2
میدہ میں نمک اور تیل ملا کر اپنے ہاتھوں سے مکس کریں۔ایسٹ والا پانی ملا کر ڈو تیارکر لیں
3
ڈو کو پیالےمیں ڈال کرگرم جگہ پر رکھیں اوراس کی سطح کو تیل سے چکنا کریں
4
جب ڈو تیار ہو جاےَ تو اس پر تیل لگا کر گوندھیں
5
پزا ڈو کو لمبائی میں رول کر کے ۳ حصوں میں تقسیم کر لیں
6
پین کو تیل لگا لیں،اس پر پزا ڈو پھیلائیں
7
پزا ڈو پر پزا سوس لگائیں،اب اس پرسموکڈ ترکی بریسٹ سلائز گول شکل میں رکھیں
8
موزریلاچیز ڈالیں
9
لال شملہ مرچ کو پزا کے اندر پہلی ترتیب میں رکھیں،اورنج شملہ مرچ کو لال شملہ مرچ کے اندر رکھیں،اسی ترتیب سے پیلی شملہ مرچ اور زیتون اور ہری شملہ مرچ کو رکھیں۔ پزا کے درمیان میں پیاز رکھیں۔ اٹیلین ہربز اس پر چھڑکیں
10
اوون کو 200°C/ 400°F پرپری ہیٹ کریں۔ پزا کو ۱۲ سے ۱۵ منٹ کے لیے بیک کریں
11
مزےدار رینبو پزا کھانے کے لیے تیار ہے